محبت پہ روئے جوانی پہ روئے |
بہت ہم ہماری کہانی پہ روئے |
کہانی ہماری الگ تھی جہاں سے |
سبھی بس ہماری کہانی پہ روئے |
کہانی ہماری غموں سے بھری تھی |
غموں میں غموں کی روانی پہ روئے |
لگانی بجھانی کے ماہر ہوئے تم |
تمہاری لگانی بجھانی پہ روئے |
محبت کا مطلب بہت سیدھا سادہ |
کرو تم جو تشریح معنی پہ روئے |
دیا تم نے جو درد اس دل لگی میں |
سمجھ کر تمہاری نشانی پہ روئے |
دیا تم نے جب یہ جدائی کا صدمہ |
بڑے درد سے آنجہانی پہ روئے |
معلومات