| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
| بنا ہے ان کی خاطر یہ جہاں سارا حقیقت میں |
| رسول اللہ کی خاطر ہم اپنی جاں لٹا دیں گے |
| یا تو دشمن کو ماریں گے یا پھر خود کو مٹا دیں گے |
| مگر آنے نہ دیں گے آنچ ان کی شان عظمت میں |
| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
| یہ سچ ہے کہ نبوت ہوگئی ہے ختم آقا پر |
| قیامت تک ہے آقا کی حکومت ساری دنیا پر |
| نہیں آۓ گا اب کوئی نبی بن کر اس امت میں |
| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
| یہودی ہو یا پھر وہ ناتواں کمزور بوڑھیا ہو |
| یا پھر ہو کوئی عیسائی یا پھر وہ خود کا بیٹا ہو |
| ہے حق کا فیصلہ ہردم عمر کی اس عدالت میں |
| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
| صحابہ کے طریقے پر ہمیں جینا ہے مرنا ہے |
| اگر آقا کی خاطر ہو تو پھر حد سے گزرنا ہے |
| لٹا دینا ہے سب اپنا شریعت کی اطاعت میں |
| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
| ہمارے پاس نہ زر ہے نہ کوئی مال و دولت ہے |
| خدا لے چل ہمیں طیبہ ہمارے دل میں حسرت ہے |
| سکونِ قلب ملتا ہے مدینے کی زیارت میں |
| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
| ثنا خوانی کروں ہر دم، یہی ہے آرزو میری |
| زیارت ہو کبھی ان کی یہی ہے جستجو میری |
| گزر جائے تقی یہ زندگی ان کی ہی مدحت میں |
| رسول اللہ کی چاہت میں رسول اللہ کی چاہت میں |
معلومات