خدا کی خاص رحمت سے ملے، عثماں غنی پیارے
نبی ﷺ کی یہ عنایت ہے میرے عثماں غنی پیارے
خدا نے مرتبہ ان کو ہے بخشا اس قدر اعلی
وہ ذوالنورین کہلائے میرے عثماں غنی پیارے
نبیِ پاک ﷺ کے صدقے ملی ان کو خلافت ہے
حقیقی با حیا وہ ہے میرے عثماں غنی پیارے
خریدا آپ نے جنت کو بھی دو بار دنیا میں
حقیقی مصطفیٰ ﷺ والے میرے عثماں غنی پیارے
گئے اک بار وہ حبشی ،گئے اک بار وہ طابہ
وہی ذوالحجرتیں والے میرے عثماں غنی پیارے
ملی اصحابِ سرور ﷺ میں ہے ان کو شان یہ اعلی
حیا کرتے نبی ﷺ جن سے میرے عثماں غنی پیارے
گدا ہے نور یہ احمد رضا کا ادنی سا آقا
لکھا ہے جو بہی ناقص ہے میرے عثماں غنی پیارے

0
16