دل و جان دلبر پہ قربان ہے |
کہ عشقِ نبی جزوِ ایمان ہے |
بنا امتی جو نبی پاک کا |
خدا کا بڑا اس پہ احسان ہے |
کرم مصطفیٰ کا اسی پر ہوا |
جو جانے نبی سب سے ذیشان ہے |
وہ ختمِ رسل جو ہیں دانائے کل |
انہی کو ملا حق سے قرآن ہے |
بتایا نبی نے احد ہے صمد |
جو قل سے کیا حق نے اعلان ہے |
کہاں مثل ان کی کوئی بھی کہیں |
نبی کا صحابہ سے فرمان ہے |
ہیں جن کی گدائی میں شاہِ دہر |
اے محمود آقا وہ سلطان ہے |
معلومات