تمہیں کہا تھا نا لڑکی قریب مت آؤ
اجاڑ دے گا یہ فتنہ قریب مت جاؤ
تمیں جلا کے بھسم کر دیا نا چاہت نے
تمیں کہا تھا نا اس کو قریب مت لاؤ
یہ عشق ناگ ہے کچی عمر میں ڈستا ہے
تمہیں کہا تھا نا الفت کے گیت مت گاؤ
تمہیں ہی شوق تھا ہاتھوں پہ ہاتھ دھرنے کا
تمہیں کہا تھا نا ہاتھوں میں نہ آگن تاؤ
جو روتے روتے مجھے کوستی ہو دھیرے سے
تمہیں کہا تھا نا اس عشق میں ہیں بس گھاؤ
تمہیں کہا تھا نا یہ عشق وہ سمندر ہے
کہ جس کی لہروں میں بچتی نہیں کوئی ناؤ
تمہیں کہا تھا نا قسمت سے لوگ ملتے ہیں
تمہیں کہا تھا نا چلتا نہیں یہاں داؤ
خرید سکتی ہو مجھ کو خرید لو لیکن
تمہیں کہا تھا نا اس عشق کا نہیں بھاؤ

0
42