مطلبی لوگ مطلبی دنیا
نہیں ہوگی کبھی سگی ، دنیا
ظاہراً پارسائی اور دل میں
جرم و عصیاں سے ہے، بھری دنیا
جو تکبُّر کو فخر کہتے ہیں
اُن کے حق میں ہے بس یہی دنیا
آپ کے پاس جو ہے مال و متاع
آپ کو کہہ رہی بھلی ، دنیا
آپ کو خوب ہی مبارک ہو
آپ سے لوگ ، آپ کی دنیا
رہؔبر آخر سمجھ میں آیا ہے
مفلسی ہو تو ہے بری دنیا

0
4