کرونا اک حقیقت ہے اسے سازش نہ سمجھو تم
اسے دشمن کی بھڑکائی ہوئی آتش نہ سمجھو تم
یہ آفت ناگہانی ہے نہیں یہ تاج ہیروں کا
اسے پیسہ کمانے کی کوئی کوشش نہ سمجھو تم
بہت ہیں ٹوٹکے لیکن دوا ہے ویکسی نیشن
اسے ہرگز گلے کی عام سی سوزش نہ سمجھو تم
اگر بیمار ہو تو پھر کرو احساس اوروں کا
قرنطینہ میں رہنے کو کڑی بندش نہ سمجھو تم
سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے مرے ہمدم
مرے یوں دور ہونے کو دلی رنجش نہ سمجھو تم

0
73