مومنوں آتے چلو سن لو درس قرآن کا
علم دیں سیکھو کرم ہو آپ پر رحمن کا
ہر جہاں میں رکھتا ہے بندو تمہاری آبرو
مرتبہ بالا ہے بھائی حافظے قرآن کا
اس کے اک اک حرف میں اللہ نے رکھی ہے شفا
پڑھنے والوں پر بڑا ہی فضل ہے رحمن کا
مصطفی ﷺ کی رفعتوں اور عظمتو ں کا ہے گواہ
معجزاتِ انبیاء اور اولیاء کی شان کا
سننا پڑھنا دیکھنا اور چومنا سب ہے ثواب
ہے یہی فرمان اعظم مصطفیٰ ذی شان کا
ہے یہ پیارے مصطفیٰ کی زندگی کا ترجماں
ثانی کوئی بھی نہیں اللہ کے فرمان کا
سنتے پڑھتے اور کرتے ہی رہو اس پر عمل
ہے نگہباں عتیق یہ قرآن مال و جان کا

0
55