سنا ہے اب تک زمانے سارے |
وہ گونجتے سے ترانے سارے |
کہیں پہ مشہور ہیں ابھی تک |
جو گم تھے میرے فسانے سارے |
سنا ہے بازار میں ابھی تک |
ہیں خواب بکتے سہانے سارے |
سنا ہے دنیا رکی نہیں ہے |
سنا ہے اب ہیں بے گانے سارے |
سنا ہے اب سب نیا نیا ہے |
چلے گئے وہ پرانے سارے |
سنا ہے اب تک لگے ہوئے ہے |
یاں عشق میں وہ سیانے سارے |
سنا ہے بربادیوں سے میں نے |
اجڑ چکے وہ ٹھکانے سارے |
سنا زمانہ گزر گیا وہ |
تھے اپنے جب وہ یگانے سارے |
معلومات