آسماں پر رنگ و بو کا اک عجب احساس ہے
لگتا ہے جوّ کو بھی تیرے آنے کا ہی پاس ہے
کیوں زمیں خندیدہ سی ہے آسماں ترسیدہ سا
ان کو بھی تو آمدِ محبوب رب کی آس ہے
نہرِ نخلِ باغ جنت کی نہیں ہے آرزو
تیرے ہاتھوں جامِ کوثر پینے کی بس پیاس ہے
بت گرے ہیں سجدہ میں اور کر رہے ہیں یہ بیاں
رب بشر کے روپ میں ہے یہ ہمیں وِشواس ہے
بلبلیں بھی دوڑے آئیں تیرے ہی زندان میں
میرے ماہی کے سخن میں ایسی کچھ میٹھاس ہے
ہو گنہ گاروں کے ریوڑ میں جو ماہی روزِ حشر
کہیے گا یہ قدس کو یہ تو ہمارا خاص ہے

6
56
جناب کچھ الفاظ کے مطلب جاننا چاہوں گا
لگتا ہے کہ جو کو بھی ترے آنے کا ہی پاس ہے
"جو کو بھی " کا کیا مطلب ہوتا ہے - ہم نے جس کو بھی یا اُن کو بھی تو سنا ہے یہ جو کو بھی کیا ہوتا ہے؟

کیوں زمیں خندیدہ سی ہے آسماں شرمندہ سا
= خندیدہ کا کیا مطلب ہے یہاں ؟ - اردو میں تو مسکرانے کے لیئے خنداں کا لفظ استعمال ہوتا ہے
خندیدہ تو کبھی نہیں دیکھا نہ لغت میں ہوتا ہے - ریختہ کی لغت تو قابلِ اعتبار ہی نہیں ہے اس کا حوالہ نہ دیجے گا - کبھی کسی استاد شاعر کے کلام میں ہو تو اس کی مثال دیجیے گا -


رب بشر کے روپ میں ہے یہ ہمارا قاس ہے
== قاس کا کیا مطلب ہوتا ہے - یہ لفظ پہلے کبھی نظر سے نہیں گزرا -

میرے ماہی کے سخن میں ایسی کچھ میٹھاس ہے
== میٹھاس کیا ہوتا ہے ؟ ہم نے تو میٹھا سنا ہے یا مٹھاس - یہ میٹھاس کیا ہوتا ہے

شکریہ

0
شکریہ جناب آپ کی توجہ کا یہاں صرف اس لیے کلام ڈالا ہے کہ محفوظ رہے وقت ملنے پر اصلاح کر لی جائے لیکن کچھ اعتراضات آپ کے بے جا ہیں ۔ میٹھاس اور خندیدہ کا لفظ لغت میں ملتا ہے ۔

0
شکریہ جناب آپ کی توجہ کا یہاں صرف اس لیے کلام ڈالا ہے کہ محفوظ رہے وقت ملنے پر اصلاح کر لی جائے لیکن کچھ اعتراضات آپ کے بے جا ہیں ۔ میٹھاس اور خندیدہ کا لفظ لغت میں ملتا ہے ۔

0
شکریہ جناب آپ نے میری باتوں کو در خورِ اعتنا سمجھا -
آگے جوآپ کی مرضی - مگر یاد رکھیں خندیدہ لغت میں ہو نا ہو -- ایسے استعمال نہیں ہوتا -
پھر آپ اپنا شعر بھی دیکھیں - زمین اگر آمدِ حبیب پہ مسکرا رہی ہے تو بھلا آسمان شرمندہ کیوں ہے ؟؟

اور یہ میٹھاس کوئی لفظ نہیں ہوتا - یہ مٹھاس ہوتا ہے -


بھائی یہ تخیلاتی دنیا ہے زمیں پر حضور آئے زمیں خوش ہوئی جب زمیں کو یہ اعزاز ملا تو آسماں کی نظریں زمیں کی برتری دیکھ کر جھک گئیں ۔
اور میٹھاس پراکرت کا لفظ ہے مٹھاس بھی ہوتا ہے میٹھاس بھہ دونوں طرح ہے اور بھائی خندیدہ کا معنیٰ لغت سے دیکھیے آپ کو سمجھ آجائے گی۔
یک بار دگر شکریہ می کنم برائے اصلاح

0
جناب صرف اپنی بات واضح کرنے کے لیئے دوبارہ لکھ رہا ہوں - آئندہ زحمت نہیں دوں گا
شاعری تخیلات کی دنیا تو ہے مگر الفاظ حقیقت کی دنیا ہوتے ہیں - جب آپ تخیل کو الفاظ دیں گے تو ان کو حقیقیت کے قریب ہونا چاہیئے - اگر زمیں کو یہ اعزاز ملا تو آسمان اداس ہوگا - شرمندہ نہیں -
اور نظریں جھک جانا بھی شرمندگی نہیں ہوتی - لہذا جو آپ نے مصرع لکھا ہے وہ آپ کا خیال نہیں بتا رہا کچھ اور ہی کہہ رہا ہے -

میٹھاس چاہے فرانسیسی کا لفظ ہو آپ اردو لکھ رہے ہیں - اس میں وہی لفظ آئیگا جس کو اردو اپنا چکی ہے -
آپ پراکرات لکھ رہے ہوں تو میٹھاس صحیح ہے - مگر اردو میں یہ مٹھاس ہی ہوتا ہے - میٹھاس غلط ہے -
یہی حال خندیدہ کا بھی ہے - اردو میں یہ لفظ ان معنوں می مستعمل نہیں - ہو تو ایک مثال دکھا دیں -
لہذا اس کو اردو میں لکھنا غلط ہے -

میرا مقصد نئے شاعروں کی زبان کی اصلاح ہے -

آپ کو میری بات سمجھ آئے تو اچھی بات ہے ورنہ پھر جیسا آپ کا دل چاہے لکھتے رہیں
شکریہ