| گجرا دیکھو کنگن دیکھو |
| کیسی سجھی ہے دلہن دیکھو |
| تیری یاد کا جوڑا پہنے |
| جوگ لگائے جوگن دیکھو |
| الجھی الجھی کھوئی کھوئی |
| کب سے بیٹھی ہے برہن دیکھو |
| تم آئے گھر تو خوشیوں سے |
| بھر گیا سارا آنگن دیکھو |
| مرجھا گئی تھی میں تیرے بن |
| اب تم میرا جوبن دیکھو |
| اکھیاں ترسی ان اکھیوں کو |
| ایک نظر تو ساجن دیکھو |
| آؤ پریتم پردہ اٹھاؤ |
| بڑھتی جاتی ہے الجھن دیکھو |
| ہاتھ اپنے دو مرے ہاتھوں میں |
| اڑتے بادل ساون دیکھو |
| چاروں جانب پھول کھلے ہیں |
| جانِ جہاں جانِ من دیکھو |
| ایک نگہ سے مٹ گئی ساری |
| بیچ میں جو تھی ان بن دیکھو |
| تیری سانسوں کی خوشبو سے |
| مہکا میرا تن من دیکھو |
| رکھ کر میرے سینے پر ہاتھ |
| کتنی تیز ہے دھڑکن دیکھو |
| منظر منظر تم ہی تم ہو |
| میری آنکھوں کا فن دیکھو |
| یہ کیسی حالت کی ہے اپنی |
| اندر آؤ درپن دیکھو |
| الجھتی جا رہی ہیں زنجیریں |
| پھیلتا جا رہے ہے بن دیکھو |
| اک بیگانے سے جڑگیا ہے |
| جنم جنم کا بندھن دیکھو |
| اس بار ٹرین راج سے تیرے |
| چھوٹ رہی ہے سمرن دیکھو |
معلومات