اس سے بڑھ کر علم نہیں اس سے بڑی کرامات نہیں |
وہ پیرو مرشد ساتھ بھی ہیں حالانکہ وہ ساتھ نہیں |
دنیا میں ولی اور بھی ہیں دنیا میں سخی اور بھی ہیں مگر |
آقا کے قدموں والی کسی کے قدموں میں بات نہیں |
وہ جو مدینے میں گزرے اس دن کے جیسا دن ہی نہیں |
وہ جو مدینے میں گزرے اس رات کے جیسی رات نہیں |
چاند بھی جس نے توڑ دیا ہاں چاند بھی جس نے جوڑ دیا |
وہ جس کا عاشق خدا خود ہے اس عاشق سی ذات نہیں |
نام مقام یہ کام یہ جام یہ خوش رنگ صبح و شام کلیم |
یہ تو بس کرم ہے ان کا میری تو کوئی اوقات نہیں |
معلومات