| مل کے بے اختیار بجتے ہیں |
| دھڑکنوں میں گٹار بجتے ہیں |
| تم یہ گھر میں نہیں سمجھ سکتے |
| کیسے دفتر میں چار بجتے ہیں |
| دکھ سپیکر ہیں دل کی مسجد کے |
| روز ہی پانچ بار بجتے ہیں |
| ایک بجتا ہے تم سے باتوں میں |
| تین خوابوں کے پار بجتے ہیں |
| دل میں گر یاد کے الارم ہوں |
| بند کر لو ہزار، بجتے ہیں |
معلومات