عجیب لوگوں سے واسطہ ہے |
قدم قدم پر یہ حادثہ ہے |
جو مل کے بیٹھیں تو رنجشیں ہیں |
الگ جو بیٹھیں تو فاصلہ ہے |
بہار میں ہے خزاں کا موسم |
عجب طرح کا یہ سانحہ ہے |
ہے ساتھ چلنا بھی فاصلوں سے |
نئی قسم کا یہ ضابطہ ہے |
کئی دنوں سے وہ چپ ہیں بیٹھے |
عجب یہ الفت کا سلسلہ ہے |
وفا کریں تو جفا ہے ملتی |
عجب وفا کا یہ قاعدہ ہے |
جو پی رہے ہیں وہ تشنہ لب ہیں |
سمجھ سے باہر یہ میکدہ ہے |
GMKHAN |
معلومات