فیصلہ جب اٹل نہیں ہو گا
مسئلہ کوئی حل نہیں ہو گا
کاوشوں پر جو پھل نہیں ہو گا
بعد اس کے عمل نہیں ہو گا
جو بھی کرنا ہے آج ہی کر لو
آج جو ہے وہ کل نہیں ہو گا
آج کہہ لو جو بات کہنی ہے
کل یہ موقع محل نہیں ہو گا
ہم نہیں ہوں گے جب یہاں شاہد
کچھ بھی ہو گا جدل نہیں ہو گا

0
80