ٹھنڈی ٹھنڈی بادِ صبا جو صبح جگانے آتی ہے |
لیکن میٹھی نیند میں ڈوبے کچھ کو سلانے آتی ہے |
بیٹھی بلبل تھک جائے جب ان پیڑوں کی چھاؤں میں |
تب دل بہلانے کنواں پر پانی کے بہانے آتی ہے |
جسم و تن تو جل ہی گئے گرم ہوا کے جھونکوں سے |
پھر بھی چڑھتی دھوپ دو پہری دل کو جلانے آتی ہے |
لمبی کالی زلف گھنیری دوشِ ہوا پر اڑ اڑ کے |
گاؤں کے ہر چھپر سے کیا گرمی کو اڑانے آتی ہے |
سرخ کنارے پورب کے اور رنگِ سرخ چرا کے وہ |
صبح سویرے اسی کو لے کر مغرب کو رجھانے آتی ہے |
دیکھ سمندر کی لہروں پر سر دھنتی بے چین کرن |
لہروں پر چڑھ کر کس کو ساحل پہ بلانے آتی ہے |
معلومات