تھے مُبتدی کل آج ہیں استاد وہ دِکھتے
سب ٹھو کریں کھا کر ہی رہبر بھی ہیں بَنتے
سب سیکھنے والے ہیں زیادہ کوئی کم
محمود و ایّاز ایک ہی صف میں ہیں ملتے
بیضوی ہیں کر دیتے وہ دریا کے تھپیڑے
آغاز میں پتھر سبھی نو کیلے ہیں ہوتے
سوراخ کیے بیٹھے ہیں سب حصّے کا اپنے
"تھا درز بڑا کس کا"؟ عبث فرق ہیں کرتے
یہ پوچھنا ہے میرِ جماعت نے سبھی سے
محدود وسائل میں ہُوا خرچہ یہ کیسے؟
ہیں اُلجھی بہت دیر و حرم کی سب رسمیں
تہذیب نئی چاہے عمل تو کرے کیسے
ہاتھوں سے گئی دنیا تو مُفلس سبھی کہتے
دل سے جو نکالیں تو ولی ہیں یہ کرتے
میں کام کروں اپنا کریں مِؔہر وہ اپنا
تحسین و تنقید سے سب کام ہیں بنتے
---------٭٭٭----------

0
3
255
?
بہت عجیب عجیب اوزان کو اکٹھا کیا گیا اس میں?

0
عدنان صاحب - مندرجہ ذیل تبصرہ آپ کے لیے نہیں ہے کیونکہ میں جانتا ہوں آپ اسے پسند نہیں کرتے مگر یہ عاصم کے لیے ہے جو مبتدی ہے اور اکثر مجھ سے غزل کے حوالے سے سوالات پوچھتا رہتا ہے ۔

عاصم - اس غزل میں عجیب اوزان نہیں ہیں اصل میں اس میں کوئ قافیہ ہی نہیں ہے اس لیے ایسا لگ رہا ہے۔
دیکھو ، دکھتے بنتے اور ملتے وغیرہ میں "تے" فعل کو مضارع بنانے کے لیے ہے جیسے کھانا سے کھایا مصدر بنانے کے لیے ہو تا ہے - تو یہ لفظ کا حصہ نہیں ہوتے لہٰذا شعر میں یہ ردیف کا حصہ کہلاتے ہیں قافیے کا نہیں،
تو اصل الفاظ جنکا قافیہ ہونا چاہئے وہ ہوۓ "دکھ"، "بن" اور "مل" - اور جیسے کہ تم دیکھ سکتے ہو یہ ہم قافیہ نہیں ہیں تو اس غزل میں قافیہ ہی نہیں ہے - اس لیے تم کو ایسا لگ رہا ہے- یہ قافیہ کا بنیادی علم ہے-

اس غزل میں اور بھی سیکھنے کے لیے ہے جیسے یاد رکھو غزل میں مرکب افعال کو توڑ کے نہیں لکھ سکتے
جیسے ملتے ہیں کو ہیں ملتے نہیں لکھ سکتے اسی طرح ہوتے ہیں کو ہیں ہوتے نہیں لکھ سکتے وغیرہ وغیرہ۔
حوالے کے لیۓ کسی استاد شاعر کا کلام دیکھ لو۔

آگے چلو - تلمیح یعنی کوئ تاریخی بات یا حوالہ اسی تناظر میں استعمال ہوسکتاہے جس میں وہ تھا اسکا حوالہ بدلا نہیں جا سکتا۔
سب سیکھنے والے ہیں زیادہ کوئی کم
محمود و ایّاز ایک ہی صف میں ہیں ملتے

محمود اور ایاز کا تعلق سیکھنے سکھانے سے نہیں تھا یہ آقا اور غلام کا تعلق تھا تو اس تلمیح کا یہ استعمال ہی غلط ہے

ان کے علاوہ بھی اس غزل کے تقریبا تمام ہی اشعار تعقیدِ لفظی یا معنویٰ کا شکار ہیں
مثلا
"ہاتھوں سے گئی دنیا تو مُفلس سبھی کہتے "
" دل سے جو نکالیں تو ولی ہیں یہ کرتے "

دل سے کیا نکالیں ؟ تو ولی کیا کرتے ہیں ؟ ایسے ابہام تقریبا سب ہی اشعار میں مل جائیں گے۔

تو اس غزل میں تمھارے سیکھنے کے لیۓ بہت کچھ ہے


بے حد شکریہ جناب ارشد !
ایک غزل سے کافی کچھ سیکھنے کو مل گیا
عدنان صاحب کا بھی شکریہ کیونکہ انہیں کے نقص بھرے کلام سے سیکھنے کا موقع ملا❣️?

0