جب تک نہ ہو ظُلم و زیادتیوں کا کوئی مداوا
کشمیریوں کے سینوں میں اُبلتا رہے گا لاوا
ہر گھر سے اُٹھ رہے ہیں معصوم لاشوں کے جنازے
آزادیٔ کشمیر تک رہیں گے یہ زخم تازے
بہنوں کی عصمتیں پامال، بیٹیاں ہوئیں نثار
بے بس ماؤں کی آنکھوں میں غیرت مند بیٹوں کا انتظار
آزادیٔ کشمیر کی خاطر ہم پر جدوجہد ہے لازم
کیا خبر کب اُبھرے پھر کوئی محمد بن قاسم

0
2