رشکِ عرشِ حق ہے میرے مصطفی کا روضہ
مرکزِ انس و ملک ہے اس شہا کا روضہ
جس کی عظمت بالا جو ہے دو جہاں میں اعلی
وہ فقط ہے لا مکاں کے اس دلھا کا روضہ
خانہ ء دل جس کی یادوں سے منور ہر دم
منبعِ انوار شاہِ دو سرا کا روضہ
سارے عالم میں مدینے کی نرالی ہے شاں
اور ہے شانِ مدینہ مصطفی کا روضہ
عاشقوں کی جاں ہے ،دیوانوں کا ارماں ہے وہ
سب کا ہے محبوب ، محبوبِ خدا کا روضہ
سارے عالم میں بکھرتی ہیں عطائیں یاں سے
قاسمِ نعمت شہِ جود و سخا کا روضہ
یورپ و انگلینڈ ،امریکہ نہ ہی جاپاں سے
عاشقوں کو بس ہے پیارا والضحی کا روضہ
جاگے گی قسمت اے عاجز عید ہوگی میری
دیکھوں گا جب میں امامِ انبیاء کا روضہ

0
6