دیں کا بڑھائے حشم، حُسینؑ کا پرچم
جاہ و جلالِ حرم، حُسینؑ کا پرچم
ہے جہاں میں محتشم، حُسینؑ کا پرچم
ہو گا کبھی بھی نہ خم، حُسینؑ کا پرچم
روزِ شمار اِس طرح ہی سرخروں ہونگے
تھام کے جائیں گے ہم، حُسینؑ کا پرچم
شاخِ دِل و روح جو ہری کرے شاہدؔ
دے وہ ہوائے کرم، حُسینؑ کا پرچم
قلب کو راحت سی ایک مل گئی شاہدؔ
چوما جو با چشمِ نم، حُسینؑ کا پرچم

0
184