ببلی نے اِک مرغی پالی |
دیکھنے میں ہے بھولی بھالی |
کُٹ کُٹ کُٹ کُٹ کرتی جائے |
دانہ دنکا خوب ہے کھائے |
انڈے اُس کے خالص دیسی |
طاقت اُن میں گھی کے جیسی |
ببلی کھائے اُبلے انڈے |
سیر کو جائے بس وہ سنڈے |
ببلی جب بھی پڑھتی ہے |
مرغی آ کے لڑتی ہے |
پَل پَل پڑھنا چھوڑو تم |
میرے ساتھ بھی دوڑو تم |
مرغی کُٹ کُٹ کرتی جائے |
ببلی سے وہ خوش ہو جائے |
محنت کرنا ببلی پیاری |
شونی مونی راج دُلاری |
اللہ کا انعام بھی ہوگا |
چرچا تیرا عام بھی ہوگا |
معلومات