| زمانے کی ریاضت پھر کھری ہے |
| عبادت عشق سے جس نے کری ہے |
| مخاطب آج آخر ہو گیا وہ |
| یہ میرے پیار کی کاری گری ہے |
| بشر کے ساتھ ہی یہ دفن ہو گی |
| تمنا بھی کہیں گھٹ کے مری ہے |
| پرستش اک خدا کی کرنے والا |
| جہاں کی ہر عدالت سے بری ہے |
| یہی تو عشق ہے مقصود سچا |
| میں ادنا وہ محلوں کی پری ہے |
معلومات