| معراج کا سفر تھا محبوبؐ پر عنایت |
| طائف کے گہرے زخموں سے پائی تھی طراوت |
| براق کی سواری، جو تیزی سے بھی پہنچی |
| نبیوں کی مسجدِ اقصٰی میں ہوئیں امامت |
| انعام میں خدا نے مخصوص ہدیہ بخشا |
| لائیں نماز کا تحفہ واسطے عبادت |
| خوشیاں صحابہؓ نے کیسی عید کی منائیں |
| ہر حکم مانتے دل سے، رہتی بھی بشاشت |
| سردار ہیں ہمارے ناصؔر حضورؐ پیارے |
| سب انبیاؑء پہ تھیں حاوی، آپؐ کی رسالت |
معلومات