مہمان زائرو اب دلبر کا روضہ دیکھو |
کعبہ ہے خوب دیکھا کعبہ کا قبلہ دیکھو |
سیراب ہو چکے ہو زمزم سے پیارے حاجی |
آؤ نبی کے در پر قلزم عطا کا دیکھو |
تھے چھینٹے تم کو آئے میزابِ رحمتوں کے |
ان کے کرم سے نوری برکھا برسنا دیکھو |
دیکھی تھی تم نے حالت کعبہ میں حاجیوں کی |
مشتاقِ مصطفیٰ کا اس جا تڑپنا دیکھو |
کی تم نے آنکھ ٹھنڈی قبلہ کی جلوتوں سے |
قصرِ کریم کا ہے یہ نوری جلوہ دیکھو |
زینت حسن سے اعلی قبلہ کی تم نے دیکھی |
کونین کا حسن یہ نبیوں میں اعلیٰ دیکھو |
محمود سن صدا یہ فاراں سے آ رہی ہے |
اب چشمِ آرزو سے روضہ نبی کا دیکھو |
معلومات