رکھا گیا خیال کو نازک ترین سا
لیکن غزل میں شدت جذبات دی گئی
ہر فتح تیرے واسطے حاصل ہوئی مجھے
پھر تیرے نام پر ہی مجھے مات دی گئی
اتنا روا تو عشق کو رکھتی ہے عقل بھی
اتنی تو دین میں بھی مساوات دی گئی
دنیا مرے خیال کی ہاتھوں سے چھین کر
ورثے میں مجھ کو عظمت سادات دی گئی

1
39
زبردست

0