| جو اہل کساء سے خوش نہیں ہیں |
| وہ لوگ خدا سے خوش نہیں ہیں |
| ان کو ہے یزید لع سے محبت |
| جو کر ب و بلا سے خوش نہیں ہیں |
| ان کو ہے رسول ص سے عدوات |
| جو شیر خدا سے خوش نہیں ہیں |
| ان سے کوئی خوش نہیں ہے غازی |
| جو تیری وفا سے خوش نہیں ہیں |
| ان سے تو خدا بھی خوش نہیں ہے |
| جو آل عبا ع سے خوش نہیں ہیں |
| اتنا ہی فرات مدعا ہے |
| کچھ لوگ عزا سے خوش نہیں ہیں |
| ارشد فرات |
معلومات