تب ہی ممکن نہ تھی وفا شاید |
بیچ میں آ گئی انا شاید |
وہ بھی مل کر نہیں گیا شاید |
میں نے بھی دی نہیں صدا شاید |
وہ جو عہدِنباہ تھا ہم میں |
آپ کو یاد نا رہا شاید |
اب تلک مجھ کو ایسا لگتا ہے |
دے رہا ہے کوئی صدا شاید |
میں نے پوچھا کہ جانتے ہو مجھے |
اس نے کچھ سوچ کر کہا، شاید |
جاؤ کچھ دن بچھڑ کے جی لو تم |
کر سکو کوئی فیصلہ شاید |
مسکرائی نہیں ہیں تیرے بعد |
درد آنکھوں سے جڑ گیا شاید |
کوئی بھی شور اب نہیں اٹھتا |
تو بھی دل سے نکل گیا شاید |
معلومات