ترانۂ انجمن : ڈاکٹر مبشر کنول مہسلائی
بلبلیں ہم اس چمن کیں ، یہ ہماری جان ہے
عظمتیں اس کی نرالی اور انوکھی شان ہے
۱ـ
علم کے افلاک کا روشن ستارہ انجمن
سارے کوکن کا نمائندہ اِدارہ انجمن
کون ہے جو اس حقیقت سے بھلا انجان ہے
بلبلیں ہم اس چمن کیں ، یہ ہماری جان ہے
۲ـ
گل سدا خوش رنگ و بو ہرشاخ پر کھلتے یہاں
علم حکمت فہم دانش کے صدف ملتے یہاں
اس کے نظم و ضبط کی اک منفرد پہچان ہے
بلبلیں ہم اس چمن کیں یہ ہماری جان
۳ـ
کل بزرگوں نے نگاہوں میں سجائے تھے جو خواب
آج تعبیریں ان ہی کی ہیں مقابل لاجواب
بانیانِ انجمن کا قوم پر احسان ہے
بلبلیں ہم اس چمن کیں یہ ہماری جان ہے

0
11