| اس کو میرا یقیں نہیں ہوتا |
| ایسا ہر گز کہیں نہیں ہوتا |
| کس نے معیار کو گھٹایا ہے |
| چاند زُہرہ جبیں نہیں ہوتا |
| فیصلہ ہم سفر پہ ہوتا ہے |
| راستہ دلنشیں نہیں ہوتا |
| اپنے پہلو پہ ہاتھ پھیروں تو |
| آپ کا دل کہیں نہیں ہوتا |
| مجھ سے کہتا ہے قیس گھر میں رہو |
| اور میں بس وہیں نہیں ہوتا |
معلومات