نسب سب سے اعلیٰ حسن عسکریؑ کا
ہے نوری گھرانہ حسن عسکریؑ کا
گدا ہوں علیؑ کا، حسینؑ و حسنؑ کا
امام رضاؑ کا، حسن عسکری کا
شرف کیا حسیں ہے، کہ مولا علیؑ ہے
ہمارا تمہارا حسن عسکریؑ کا
نظامِ جہاں جس کے دم سے ہے قائم
ہے غیبت میں بیٹا حسن عسکریؑ کا
میں کہتا ہوں یہ فخر سے اُتھا کر
ہاں ددیکھا ہے روضہ حسن عسکریؑ کا
نہیں ضرورت کسی آسرے کی
ہے مجھ کو سہارا حسن عسکریؑ کاؔ
سبھی کو تبرک میں جنت ملے گی
سناؤ قصیدہ حسن عسکریؑ کا
انہیں کی عطا ہے انہیں کا کرم
جو لکھا قصیدہ حسن عسکری کا
ظہیرِ غدیری ہو تجھ کو مبارک
ملا تجھ کو صدقہ حسن عسکریؑ کا

0
7