تم بھلانے کی بات کرتے ہو
دل دکھانے کی بات کرتے ہو
تم مجھے چھوڑ کر کے جاؤ گے؟
جاؤ جانے کی بات کرتے ہو
دردِ الفت سے میں بھی واقف ہوں
زخم کھانے کی بات کرتے ہو
تم سے وہ بار بار روٹھے گا !
کیوں منانے کی بات کرتے ہو
پیار پانا کہاں ہے سہل ! صنم
جاؤ ! پانے کی بات کرتے ہو
دل ربا کو بدلتے دیکھا ہے
تم زمانے کی بات کرتے ہو
دل مرا اس نے توڑا ہے رہبر
دل لگانے کی بات کرتے ہو

0
8