( جشن صد سالہ کے موقع پر جناب ندیم کی زمین میں غزل کا خراج تحسین
احمد ندیم قاسمی
" سوچتا ہوں میری مٹی کہاں اڑتی ہوگی
اک صدی بعد جب آئیں گے زمانے میرے" )
دل میں محفوظ ندیم آئینہ خانے تیرے
سب کو محبوب ہیں یادوں کے خزانے تیرے
تیرے ہر فن کو ہے اس نے ابدیت دے دی
یعنی کیا کچھ نہ دیا تجھ کو خدا نے تیرے
میں بتاؤں تری مٹی کی ہے خوشبو ہر سو
اک صدی بعد جب آئے ہیں زمانے تیرے
تا ابد زندہ رہیں گے ترے شہکار ندیم
تیری غزلیں ہوں کہ نظمیں کہ فسانے تیرے

10