دلکش ہے دلربا ہے رمضان کا مہینہ
اللہ کی عطا ہے رمضان کا مہینہ
ہر سمت نور چھایا دل نے سکون پایا
ایمان کی جلاہے رمضان کا مہینہ
سجدوں کا نور مانگو عشقِ حضور مانگو
اس واسطے ملا ہے رمضان کا مہینہ
سر بھی جھکاؤ اپنے دل بھی جھکاؤ اپنے
مخمور سی فضا ہے رمضان کا مہینہ
تیرا ہے فضل مولا تیرا ہی شکر مولا
اک بار پھر دیا ہے رمضان کا مہینہ
دامن کو بھر لو اپنے تم نیکیوں سے طالب
بخشش کا آئنہ ہے رمضان کا مہینہ

0
40