خدا کے محبوب خلق کے دستگیر کا ہے
یہ دن ہمارے کریم لجپال پیرؓ کا ہے
ہُوے ہیں شامل بشر بھی نوری ملائکہ بھی
کہ عرسِ پاک آج شاہِ گردوں سَریر کا ہے
صدائیں آتی ہیں چاروں جانب سے مرحبا کی
کہ جشنِ رحمت شہِ زمنؐ کے سَفیر کا ہے
ضرور اہلِ صَفا بھی تشریف لائے ہیں آج
کہ دیکھیے عرسِ پاک غوثِ کبیرؓ کا ہے
وہ بندہ ہاتھ اپنا غوثِ اعظمؓ کے ہاتھ میں دے
کہ جس کے بھی دل میں خوف منکر نکیر کا ہے
بصارتِ دل سے غنیتہ الطالبین پڑھیں
کلام یہ رہنمائے روشن ضمیر کا ہے
یوں منکشف ہونگے تم پہ واحدانیت کے اسرار
جُھکاؤ سر اپنا در یہ پیرانِ پیرؓ کا ہے
خدا کا ہے شکر غوثؓ کا ہے غلام شاہدؔ
جہاں میں دشمن نہ کوئی اب اِس فقیر کا ہے

0
10