آتش تمنا سرد ہُو چکی ہے اب کیا فائدہ ؟
گھنٹی کلیسا کی جو یوں بجتی ہے اب کیا فائدہ؟
میں نے رکھا تھا دل کو کب سے، واسطے تیرے کھُلا
وہ دل رہا نا در بچا ، اندر ہے اب کیا فائدہ؟
مجھ کو ملے کیا لوگ ہیں، کس کا مناتے سوگ ہیں؟
زندہ تھا جب ،پوُچھا کہاں ، پوُچھا ہے اب کیا فائدہ؟
عہدِِ وفا جُھوٹا ترا، قولِِ انوکھا ہے ترا
پانی ملا یا آگ ، رتی بھر ہے اب کیا فائدہ؟
آ بھی گئیں گر میری یاديں، کس طرح مانوں تجھے ؟
جانے خدا ، بس بھول جا ، اور سن، ہے اب کیا فائدہ ؟
ظالم تھی وہ، اور بے وفا، پھر بھی نباھتا میں رہا
کر دی خطا، کاشف جو پچھتاتا ہے اب کیا فائدہ؟

0
17
271
جو نہ غزل ہو یا نظم' اردو بھی جس کی نہ ہو ٹھیک
ایسے کلام کا ہے پھر اے دوست اب کیا فائدہ ؟

0
غرض و غایت کسی کی پسند نا پسند کی نہیں
دل کی بات تھی بس کہ دی بحث کا کیا فائدہ

0
جناب میں نے یہ تو نہیں لکھا کہ مجھے پسند نہیں آئ۔
میں تو یہ بتا رہا ہوں جو آپ نے لکھا ہے وہ اردو زبان اور شعر و ادب کے تمام معیاروں کے حساب سے غلط ہے۔
نہ آپ کی اردو صحیح ہے نہ آپ کو یہ پتہ ہے کہ شاعری کیا ہے - مگر آپ پھر بھی لکھیں گے تو آپ کی مرضی میں کیا کہ سکتا ہوں - میرا مقصد تو یہ ہے کہ لوگ اگر دنیا کے سامنے کچھ لکھ کہ پیش کریں تو وہ کم از کم زبان کے حساب سے تو صحیح ہے - مگر آپ بھی اس سائٹ کے 90 یا 99 فیصد لوگوں کی طرح مصر ہیں کہ میں تو ایسا ہی لکھوں گا تو پھر ٹھیک ہے لگے رہیں - میں آپ کو ڈسٹرب نہیں کروں گا

0
P.S I' ve earned alot through writings, punlished alot on the internet, achieved alot,and being a critic myself, I , unlike you dear, do not discourage new writers alone, rather tell them to learn and show their errors and encourage on their creative juxtaposition my dear...

Do search, Kashif Ali Abbas, on Google and you will know اس بحث کا کوئی فائدہ نہیں
Blessings :)

0
Thanks a lot Sir,

This is exactly what I was doing that you mentioned
" do not discourage new writers alone, rather tell them to learn and show their errors and encourage on their creative juxtaposition my "

in a polite way by writing a fuuny couplet,

But you dont have to prove anything to me , your writing speaks for yourself.

No need to answer

لگے رہو منا بھائ

0
P.S I' ve earned alot through writings, punlished alot on the internet, achieved alot,and being a critic myself, I , unlike you dear, do not discourage new writers alone, rather tell them to learn and show their errors and encourage on their creative juxtaposition my dear...

Do search, Kashif Ali Abbas, on Google and you will know اس بحث کا کوئی فائدہ نہیں
Blessings :)

0
لگے رہو منا بھائی آپ بھی ۔۔۔کس قدے خام انداز بیاں ہے آپ کا بھی ۔۔۔فلمی مکالمے یہاں درج کرنے سے اپ کی بات میں وزن پیدا نہیں ہو گا ۔۔۔شاعری صرف زبان نہیں کیئ اور چیزوں جیسے خیال نزاکت ادا اور سچ کا بھی مرکب ہوتی ہے ۔۔۔مگر شاعری کیا ہے کیا جانیں گے فقط دو رکعت کے امام ؟

حضرت علی کا قول شائد آپ جیسے لوگوں کے لئے ہے کہ * اس مکھی کی طرح مت بنو جو سارا جسم چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھتی ہے *

0
حضرت دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں - میں اب آپ کے لیۓ بالکل چپ رہوں گا۔
اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے کہ جب اللہ کے بندوں کا گذر جاہلوں کے پاس ہوتا ہے تو وہ سلام کہہ کے گذر جاتے ہیں

تو میرا آپ کو سلام ہے ۔

0
وہ سلام جاہلوں سے منسوب ہے یہاں آپ کسی جاہل سے گفتگو نہیں کر رہے ثبوت میری ٢٠١٠ میں چھپ چکی امریکہ میں شاعری کی کتاب ہے اور وکی پیڈیا میں میرا نام ہے اور اس کتاب کی آج تک رائلٹی ملنا ہے تو بات چیت میں چوکس رہیں کہیں جاہل کا فتویٰ بھی پلٹ نا جائے :)

0
اردو کسی کے گھر کی لونڈی نہیں جو کوئی phd urdu اس کو زبردستی اپنا بنا لے ہماری قومی زباں ہے اور سب کا حق ہے اگر زباں کی غلطی ہے تو پیار سے اصلاح کریں نا کہ لٹھ لے کر پیچھے پڑھ جائیں ورنہ بحثیت نقاد اپ کا ادبی مستقبل خاصہ تاریک نظر آ رہا ہے ۔۔۔شکریہ

0
کاشف صاحب - پہلی بار آپ نے سلوک سے مجھے جواب دیا ہے تو میں بھی کوئ تلخ بات نہیں کروں گا۔
کوئ بات بری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں ۔
جناب نہ میں کوئ نقاد نہ ہوں اور نہ ہی عالم - بس غلط اردو یا شاعری دیکھ کر بے چین ہو جاتا ہوں اس لیۓ کبھی براہ راست لکھ کر کبھی کسی اور طر ح اس پر توجہ دلاتا ہوں لوگ سننا پسند کریں تو تفصیل گوش گذار کرتا ہوں - اصلاح میں مدد کرتا ہوں ورنہ چپ ہو جاتا ہوں- اتنا تلخ جواب ابھی تک کسی نے نہیں دیا تھا اس لیے میں بھی تلخ ہو گیا تھا۔ معافی چاہتا ہوں۔ تو اب میں پیار سے اصلاح تو نہیں کر رہا البتہ آپکی توجہ دلاؤں گا اور ہو سکتا ہے میں ہی غلط ہوں تو آپ بتا دیجیے گا تب میں سیکھنا چاہوں گا-

آب آئیے اس کلام پر۔
جیسے کہ میں نے لکھا تھا کہ نہ یہ غزل ہے نہ یہ نظم تو میں آپ سے پوچھنا چاہوں گا یہ کونسی صنفِ سخن ہے؟
دیکھیے غزل یا پابند نظم یہ ہو نہیں سکتی کیونکہ اس میں قافیہ نہیں ہے- نظم معرٰی بھی نہیں ہوسکتی کیوںکہ اس میں ردیف موجود ہے - آزاد نظم بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ اس میں ہر مصرعے میں ارکان پورے ہیں تو پھر یہ کیا ہے؟

اب آیۓ خیال کی طرف

آتش تمنا سرد ہُو چکی ہے اب کیا فائدہ ؟
گھنٹی کلیسا کی جو یوں بجتی ہے اب کیا فائدہ؟
-- دیکھۓ آتشِ تمنا کے سرد ہونے کا کلیسا کی گھنٹی سے کوئ تعلق نہیں- یہ شعر دو لخت ہے

میں نے رکھا تھا دل کو کب سے، واسطے تیرے کھُلا
وہ دل رہا نا در بچا ، اندر ہے اب کیا فائدہ؟
- اندر ہے کیا؟ کس کے اندر ہے کیا - تعقیدِ معنوی کا عیب ہے - اور کھلا آپ نے دل رکھا تھا ذکر میں آپ در بھی لے آئے

مجھ کو ملے کیا لوگ ہیں، کس کا مناتے سوگ ہیں؟
زندہ تھا جب ،پوُچھا کہاں ، پوُچھا ہے اب کیا فائدہ؟
-- پوچھا ہے بغیر قافیہ رواں نہیں رہا-

عہدِِ وفا جُھوٹا ترا، قولِِ انوکھا ہے ترا
پانی ملا یا آگ ، رتی بھر ہے اب کیا فائدہ؟
-- قول کے نیچے کسرہِ اضافت غلط ہے - پانی ملایا آگ جملہ ادھورا ہے - الغرض یہ شعر ہی غلط ہے

آ بھی گئیں گر میری یاديں، کس طرح مانوں تجھے ؟
جانے خدا ، بس بھول جا ، اور سن، ہے اب کیا فائدہ ؟
-- یہ تینوں اصطلاحیں جانے خدا ، بس بھول جا ، اور سن ایک ساتھ صحیح نہیں ہیں -

ظالم تھی وہ، اور بے وفا، پھر بھی نباھتا میں رہا
کر دی خطا، کاشف جو پچھتاتا ہے اب کیا فائدہ؟

-اس میں بھی قافیے کے نہ ہونے سے بات نہیں بنتی۔ اور ظالم تھی لکھ کر آپ نے اس شعر کا اسکوپ چھوٹا کردیا

بس انہی سب باتوں نے مجھے قلم اٹھانے (انگلیاں چلانے) پر مجبور کیا تھا

بہت شکریہ

0
ارے واہ ۔۔۔آج ہی آپ کی غزل نظر سے گزری اور بہت بے تاب ہوں اس پر تفصیلی تبصرہ کے لیے ۔۔۔انتظار کریں ۔۔۔مگر رات کا اندھیرا پتھر بنا دیا ۔۔۔آگے سمندر پیچھے پیار بنا دیا اور یہ سب غالب کی ایک خوبصورت غزل کی زمین پر کیا لطف غارت ہو گیا ۔۔۔تکنیکی تبصرہ بہت جلد ہو گا

0
باقی رہا میری کاوش پر آپ کا تفصیلی تبصرہ تو حسب توقع اور حسب معمول آپ نے صرف عیب گنوائے یعنی یکطرفہ متعصبانہ اور حوصلہ شکن قسم کا تبصرہ تھا ۔میں مگر آپ کی اس غزل سے تھوڑا بہتر سلوک کروں گا یعنی تنقید کے ساتھ نمک برابر تعریف بھی کر دوں گا کہ میں معتدل ادبی مزاج رکھتا ہوں ترقی پسند ہوں انتہا پسند نہیں

0
حضرت شوق سے تبصرہ کیجیۓ مگر ذاتی عناد میں نہیں بلکہ تکنیکی تبصرہ
میں نے جو بھی اعتراض آپ کی غزل پہ کیا ہے اسکا علمِ شاعری سے حوالہ دیا ہے اگر میری کوئ بھی بات غلط ہے تو مجھے ضرور حوالوں کے ساتھ اسکا جواب دیں -
بلکہ مرے سارے تبصرے دیکھیں اگر کوئ بات میں نے خلافِ قانونِ ادب شاعری کی ہے تو بتائۓ
آگے جیسا آپ کا ظرف ہو۔

0
اور ہاں حضرت میں یہ بھی واضح کردوں کہ میں اپنے کلام کو شائع ہونے کے قابل بھی نہیں سمجھتا یہ ایک غزل بھی اس لیے شایع کی تھی کہ میں یہ فیچر دیکھنا چاہتا تھا۔
میں آپ کی طرح خود کو کوئ اکمپلیشڈ پوئٹ بھی نہیں سمجھتا -
اور نہ ہی یہ کہتا ہوں کہ "مستند ہے میرا فرمایا ہوا"

0