بدلی کی اوٹ سے مہ ذیشان آگیا |
تھا جس کا انتظار وہ مہمان آگیا |
عصیاں کو بخشوانے کا سامان آگیا |
"خوشیاں مناؤ مومنو! رمضان آگیا" |
عزم و عمل کی راہوں پہ ہونا ہے گامزن |
تجدید توبہ کا لئے عنوان آگیا |
نازل ہوا کلام خدا اس ہی شہر میں |
دامن میں اپنے سمٹے وہ قرآن آگیا |
ضامن سدا سے عفو کا ماہ صیام ہے |
جود و کرم، عطاؤں کا فرمان آگیا |
رحمت برستی رب کی ہے ناصؔر چہار سو |
ہر سمت برکتوں کا ہی طغیان آگیا |
معلومات