جُبّہ عمامہ پگڑیاں سب خوب ہیں مگر |
جب وقت آ گیا تو کفن داغدار تھا |
جب تک رہا زمین پہ پہچان نہ سکے |
جب چل بسا تو واللہ دُرِ شاہ وار تھا |
کیا جرم تھا یاں بے گُنہ لاشوں کے ڈھیر ہیں |
جس لاش سے ہٹایا کفن شیر خوار تھا |
مقتل نشیں کی دوستی سے کیا مِلا امید |
لاشوں کے ساتھ میرا بھی اکثر شمار تھا |
معلومات