ہو جو امکان تو کیا رات میں ہو سکتی ہے
دوستی ایک ملاقات میں ہو سکتی ہے
تو اگر بات نہیں کرتا نہ کر ، جانے دے
گفتگو تجھ سے خیالات میں ہو سکتی ہے
میں تو عاشق ہوں تبھی سنتا ہوں شکوے ورنہ
سینکڑوں بات تری بات میں ہو سکتی ہے
تو تو شکّی ہے ترے شک کا نہیں کوئی علاج
کوئی محرم بھی مرے ساتھ میں ہو سکتی ہے
ایسا ماحول ہوا میرے علاقے کا میاں
خود بھی سرکار حوالات میں ہو سکتی ہے

10