نگر تیرے سے میں اکتا چکا ہوں
پیالہ زیست کا چھلکا چکا ہوں
بہت رفتار رکھی زندگی میں
میں اپنے کام سب نمٹا چکا ہوں
مہک پھولوں کی گائے گیت میرے
زباں جھرنو کو دے کے آ چکا ہوں
نشاں اپنے ہوا میں چھوڑ چلا
ضروری گیت تھے جو گا چکا ہوں
قفس کی قید میں تھی سانس رکتی
فضا کی وسعتیں میں پا چکا ہوں
نہ دو مجھ کو صدائیں دوستو اب
یہاں سے میں تو کب کا جا چکا ہوں

6