زندگی کے راستے پر
چلتے چلتے
رک گیا ہوں
سوچتا ہوں
کیا یہی منزل ہے میری؟
یا مسافت اور بھی ہے؟
​آرزوئیں تھک گئی ہیں
چاندنی بھی سو گئی ہے
خامشی ہے راستوں پر
اک دیا لیکن ابھی تک
جل رہا ہے
دل کے اندر!
​یہ دیا ہے
آس کا اور روشنی کا
جب تلک یہ جل رہا ہے
شادؔ! تیری
زندگی کی
ہر مسافت
دلنشیں ہے!

0
7