ہم بتائیں تو کیا تماشا ہو
کچھ سنائیں تو کیا تماشا ہو
جیسے تم سب ہمیں ستاتے ہو
ہم ستائیں تو کیا تماشا ہو
ہم کو تم آزما لو پر جب ہم
آزمائیں تو کیا تماشا ہو
عہد و پیمان ہم سے لے کر خود
ڈگمگائیں تو کیا تماشا ہو
ہم پہ مشقِ جدل جو کرتے ہیں
چوٹ کھائیں تو کیا تماشا ہو

30