مصطفیؐ پہ جان و دل ہے فدا، تو سب پایا
شاہ دو جہاںؐ سے کی جو وفا، تو سب پایا
آپؐ کے صحابہؓ مانند نجم ثاقب ہیں
عشق سرور عالمؐ جو ملا، تو سب پایا
میل کھا سکے سیرت سے یہ زندگی اپنی
زیست میں نبی مرسلؐ سے جڑا، تو سب پایا
اتباع سنت کا پاس رکھنا ہے ہم کو
بدرالدجیؐ کی ہستی میں ہو فنا، تو سب پایا
ہم غلام آقاؐ ہیں، ناز کرتے قسمت پر
گر حضورؐ کا بن جائے گدا، تو سب پایا
روضہؐ کی زیارت ملتی نصیب سے ناصؔر
مانگنا وسیلہ سے ہے دعا، تو سب پایا

0
27