| ہم جو آپس میں لڑے رہتے ہیں |
| پھول شاخوں پہ پڑے رہتے ہیں |
| اب تو الفاظ کی یہ حالت ہے |
| تیرے پہلو میں کھڑے رہتے ہیں |
| آپ آتے ہیں گزر جاتے ہیں |
| لوگ کونے میں کھڑے رہتے ہیں |
| اُس کے دل میں رہے ہے شہزادی |
| اور بازو میں کڑے رہتے ہیں |
| حضرتِ عشق سے کوئی پوچھے |
| میرے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہیں |
معلومات