کوئی رستہ بنانا ہو |
کوئی مشکل ٹھکانہ ہو |
مجھے آواز دے دینا |
کبھی منزل نہ ملتی ہو |
کہیں مرضی نہ چلتی ہو |
مجھے اواز دے دینا |
ارادہ ہو ستانے کا |
مجھے پھر سے جلانے کا |
مجھےآواز دے دینا |
ترے دل میں مری یادیں |
کبھی جو گھیر لیں تجھ کو |
مجھے آواز دے دینا |
تیرے مغرور لہجے میں |
کبھی کوئی ملامت ہو |
مجھے آواز دے دینا |
ندامت کا اگر کوئی |
تری آنکھوں میں آنسو ہو |
مجھے آواز دے دینا |
کبھی بارش میں بھیگو تو |
اکیلے مجھ کو سوچو تو |
مجھے آواز دے دینا |
تمنا کی تمازت میں |
کبھی جلنا پڑے تو پھر |
مجھے آواز دے دینا |
ندی کے پار جانا ہو |
ترانہ کوئی گانا ہو |
مجھے آواز دے دینا |
مری بستی سے گزرو جو |
کوئی مجھ سا جو دیکھو تو |
مجھے آواز دے دینا |
GMKHAN |
معلومات