چراغ بجھتے ہی اندر کی روشنی کے سبب
اندھیرے چھٹ گئے فوراً مری خودی کے سبب
کبھی بدن تو کبھی دل کی آگہی کے سبب
بچھڑ گئے ہیں کئی یار عاشقی کے سبب
جو رہنما ہے اسے مشورہ ضروری ہے
بھٹک رہے ہیں ابھی لوگ رہبری کے سبب
دیارِ نیل سے موسیٰ گزر گئے لیکن
فرعون ڈوب گیا ہے اسی ندی کے سبب

0
111