دین و ایمان والے یارِ غارؓ
ہیں بڑی شان والے یارِ غارؓ
مصطفیؐ سے ملا ہے اُن کو لقب
سچ کے عنوان والے یارِ غارؓ
دینِ احمدؐ پہ سب کِیا قربان
خوب ایقان والے یارِ غارؓ
رفض سارے کا سارا جھوٹا ہے
مُہْر و فرمان والے یارِ غارؓ
ہم رکابِ نبیؐ رہے تاعمر
حق کے فیضان والے یارِ غارؓ
ہیں رفیقِ مزار بھی شاہدؔ
عہد و پیمان والے یارِ غارؓ

0
25