| اب اس سے نہیں غرض کہ ہارا کیا ہے |
| مل جائے محبت تو خسارا کیا ہے |
| یہ جان و دل سب کچھ تم پر فدا ہے |
| مجھ سے یہ نہ پوچھو کہ تمہارا کیا ہے |
| جس نے سہا ہو تنہا زمانے کا دکھ |
| وہ کیسے جانے کہ سہارا کیا ہے |
| فاقہ کشی میں گزری ہے رینا ساری |
| ہم کو یہ خبر ہے کہ گزارا کیا ہے |
| ہاتھوں پہ لکیروں کو پڑھنے والے |
| سچ بول کہ قسمت کا اشارہ کیا ہے؟ |
معلومات