یہ ساحرانِ قلم ہی ہیں جن کے جادو پر
نقوشِ دستِ مصور بھی ناز کرتے ہیں
کیا خوب تر ہیں یہ کاتب کے خوشخطی اسلوب
نگار خانۂ عالم میں رنگ بھرتے ہیں
کلی ہو غنچہ و گل ہو کہ پھول ،پتے ہوں
ہزارہاۓ گلستاں کو شوخ کرتے ہیں
نظر ٹکی ہے اسی شوخ حسنِ فطرت پر
بہارہاۓ چمن جس پہ روز مرتے ہیں
ہے دستِ "کاتبِ فاضل" حَسین خامہ کش
یہ وہ ہے جس پہ کہ" شاہؔی " بھی رشک کرتے ہیں

65