ایمان مسلموں کا، احسانِ مصطفیٰ ہے
تعلیمِ مصطفیٰ سے، سب کو خدا ملا ہے
سِکھلا دیا نبی نے، تاثیر ہے دعا میں
بندہ دعا میں رب سے، خود بات کر رہا ہے
یہ درس ہے نبی کا، حق رازِ ذاتِ بندہ
اک نور بن کے مولیٰ، تجھ میں بسا ہوا ہے
احسان ہم پہ بے حد، فرمایا ربِّ احمد
ہم کو دیا محمد، یہ مظہرِ خدا ہے
سب کو ذکیؔ سنا دے، عشقِ نبی کے صدقے
سینے میں نور حق کا، دل بن کے آ گیا ہے

0
6