ٹوٹے خوابوں کے ہم نگر دیکھیں
الفتوں کے کبھی سفر دیکھیں
کیسے ہر حال میں رہے ہیں خوش
گل و بلبل کی چشم تر دیکھیں
کر کے آغاز پھر سے دن کا ہم
دھوپ میں جلتا پر شجر دیکھیں
چھوڑ کے زندگی بھی قسمت پر
ہم دعاؤں میں کچھ اثر دیکھیں
ہے یہ اعجاز دیکھ قدرت کا
رات کے بعد جو سحر دیکھیں
انتہا دیکھیں ہم محبت کی
درد میں ہنسنے کا ہنر دیکھیں
شہر سے گزریں جب کبھی تیرے
ہم غمے دوراں سے مفر دیکھیں
حسرتیں پائیں جب لٹی شاہد
کند خنجر ۔کبھی جگر دیکھیں

0
65